0
Tuesday 9 Apr 2024 07:39

کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کو اپنی بقا کے خطرے کا بڑے پیمانے پر سامنا ہے، فاروق رحمانی

کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کو اپنی بقا کے خطرے کا بڑے پیمانے پر سامنا ہے، فاروق رحمانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے امت مسلمہ بالخصوص محکوم کشمیری و فلسطینی عوام کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں خطوں کے لوگ نسل پرست اور سامراجی قوتوں کے ہاتھوں وحشیانہ قتل و غارت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں کو اپنی بقا کے خطرے کا بڑے پیمانے پر سامنا ہے، مسلمانوں کی زمینوں اور دیگر املاک پر قبضہ کر کے انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنایا جا رپا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طاغوت نے صرف گزشتہ چھ ماہ میں 30ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید کیے جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

محمد فاروق رحمانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں بالکل اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں اپنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ایک لاکھ کے لگ بھگ کشمیری شہید کیے۔ محمد فاروق رحمانی نے مسلم دنیا کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا مسلم حکمران قرآن و سنت کے راستے پر عمل پیرا ہو کر ہی اپنے مسائل و مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش