0
Tuesday 9 Apr 2024 08:38

یوم القدس کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں وکلا کی خصوصی نشست

یوم القدس کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں وکلا کی خصوصی نشست
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ ایران میں ’’بین الاقوامی سطح پر صہیونی رجیم کا قانونی تناظر میں جائزہ‘‘ کے عنوان پر نشست کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے بھی شرکت کی۔ ایڈووکیٹ احمد اویس، ایڈووکیٹ اظہر صدیق، ایڈووکیٹ فدا حسین، ایڈووکیٹ فیاض حسین گوندل، بیرسٹر عندلیب قریشی، سہیل شفیق چودھری، بیرسٹر ہارون دگل سمیت وکاء برادری نے شرکت کی۔

قونصل جنرل ایران مہران مواحد فر کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کو چاہیے کہ اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ  جعفر روناس کا کہنا تھا 45 سال سے یوم القدس اسلامی ممالک میں منایا جا رہا ہے۔ مگر اس سال مختلف شہروں اور ممالک میں مسلمانوں کا سیلاب اس صہیونی رجیم کیخلاف سڑکوں پر نکل آیا۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے بھی شدید الفاظ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور امت مسلمہ کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔
خبر کا کوڈ : 1127642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش