2
0
Tuesday 9 Apr 2024 13:39

عید کا چاند آج پاکستان میں کہاں کہاں دکھائی دینے کا امکان؟

عید کا چاند آج پاکستان میں کہاں کہاں دکھائی دینے کا امکان؟
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں شوال 1445 ہجری کا چاند آج نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش کل رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو چکی، آج چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں رویتِ ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس و ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1127719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد شہباز موہانہ
Europe
کل ملتان میں عید کا چاند نظر آیا ہے یا نہیں
محمد شہباز قادری
Europe
ضرورت رشتہ
منتخب
ہماری پیشکش