0
Tuesday 9 Apr 2024 22:35

جیکب آباد، علامہ مقصود ڈومکی کیجانب سے نادار بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم

جیکب آباد، علامہ مقصود ڈومکی کیجانب سے نادار بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 60 غریب اور مستحق بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، افلاس، بے روزگاری نے غریب سے خوشیاں چھین لی ہیں۔ حکمران طبقے کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر امیر تر ہو رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی، وزراء اور مشیروں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت اہل خیر کو چاہئے کہ وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ جو لوگ غربت و افلاس کے سبب عید نہیں منا سکتے، ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہئے۔ ہم معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے غزہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں بہنوں اور بچوں کو یاد کرتے ہیں جو گذشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔ ہم اپنی عید الفطر کو مظلومین غزہ کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1127812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش