1
Tuesday 9 Apr 2024 23:12

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت اور وحدت یوتھ کی میٹنگ، 8 شوال کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان 

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت اور وحدت یوتھ کی میٹنگ، 8 شوال کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب اور وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کی میٹنگ جامعہ شہید مطہری میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں ماہ رمضان اور یوم القدس کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم انہدام جنت البقیع کو منایا جائے گا اور سعودی حکومت کی جانب سے آل رسول کی مزارات کو شہید کرنے کیے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب اور وحدت یوتھ کی جانب سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کیے جائیں گے، ملتان، خانیوال، وہاڑی،مظفرگڑھ، بہاولپور،رحیم یارخان، لیہ اور بھکر، ڈیرہ غازیخان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ میٹنگ کے شرکاء نے کہا کہ یوم انہدام جنت البقیع کے پروگرام میں دیگر جماعتوں اور رہنمائوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ آل رسول کی مزارات کے حرمت کی پامالی کسی بھی مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے، آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کے مزارات کو شہید کرنا جہالت اور دشمنی اہلیبیت کی عکاسی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1127824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش