0
Tuesday 16 Apr 2024 01:24

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے مقدمے میں ٹرائل میں طلب کر رکھا ہے۔ خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1128906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش