0
Tuesday 16 Apr 2024 07:10

مشعال حسین ملک کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات

مشعال حسین ملک کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر پارٹی کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات کی اور کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے مختلف عالمی فورموں پر آواز بلند کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے ملاقات میں حقیقی اسلام اور اسکے رواداری کے اصولوں کو پیش کرنے پر تنظیم کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور سماجی رابطوں کے فروغ کے لیے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اور ان کی تنظیم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی، کشمیری اور سعودی عرب کے عوام بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں کشمیری مہاجرین میں رمضان المبارک کے دوران راشن تقسیم کرنے پر محمد العیسیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1128930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش