0
Tuesday 16 Apr 2024 11:00

سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے سکولوں میں پودے لگائے جائیں۔ پودے سکول کی چار دیواری کیساتھ لگائے جائیں۔ پلے گراونڈز کی خوبصورتی کو خراب کیے بغیر میواکی فارسٹ بھی بنایا جائے۔ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مختلف رنگوں کے کوڑا دان نصب کیے جائیں۔ ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی پابند ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 1128983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش