0
Tuesday 16 Apr 2024 12:54

عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا انہوں نے کہا بیان دے کر گھر چلے جاؤ، علی زیدی

عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا انہوں نے کہا بیان دے کر گھر چلے جاؤ، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے سے پہلے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا انہوں نے کہا بیان دے کر گھر چلے جاؤ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا کچھ ایسی چیز ہورہی ہے شاید برداشت نہ کرسکوں، جب پارٹی چھوڑی تو میں خوش نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی ممبر نہیں مگر شروع سے فعال رہا ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ جس صورتحال سے گزر رہا تھا اور جو پیغام دیا گیا تھا وہ نہیں بتاسکتا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ 8 اپریل کو پرویز خٹک کے ساتھ قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، میری کوئی بھی ملاقات بانی پی ٹی آئی کو بتائے بغیر نہیں ہوئی، کوئی پیغام دینا ہو یا کسی سے ملاقات کرنی ہو تو ان کے علم میں ہوتا تھا۔

علی زیدی نے کہا کہ جو پیغام مجھے دیا گیا وہ کسی اور دیا جاتا تو وہ بھی برداشت نہیں کرپاتا، میرے خلاف ابھی بھی تین دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہیں، نام ای سی ایل میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں آئی پی پی میں صرف دیکھنے گیا تھا شمولیت اختیار نہیں کی تھی، آئی پی پی جوائن کی ہوتی تو الیکشن لڑتا اور عہدہ لیتا، میں آئی پی پی میں نہیں ہوں اور مجھے پی ٹی آئی نے نکال دیا، میری ممبر شپ ختم کردی گئی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ جیکب آباد جیل میں چھت بھی نہیں تھی، 50 ڈگری درجہ حرارت تھا، چھٹے دن تکیہ اور گدا دیا گیا تھا، شروع کے دن میں باتھ روم بھی نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر آرہے ہیں، میں خود کو دوبارہ وزیر بنتے نہیں دیکھ رہا، دوبارہ سیاست کی تو پی ٹی آئی جاؤں گا یا اپنی سیاسی پارٹی بناؤں گا، میری نظر میں بانی پی ٹی آئی کے سوا کوئی سیاست یا لیڈر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش