0
Tuesday 16 Apr 2024 16:22

پاکستان کو جس چیز نے بچایا وہ زراعت ہے، ندیم افضل چن

پاکستان کو جس چیز نے بچایا وہ زراعت ہے، ندیم افضل چن
اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے "زراعت پر حکومتی پالیسی اور کسانوں کے مسائل" بارے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جس چیز نے بچایا وہ زراعت ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا تو منشور ہی روٹی کپڑا مکان ہے، جب کاشتکار خوشحال ہوتا ہے تو دکاندار بھی خوشحال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا مہنگی کھاد اور آلات مہنگے ہونے کے باوجود گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے، بارہ ارب کی سبسڈی میں کسان کو ایک روپیہ نہیں ملا، کرونا میں بھی کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا ہمشہ گندم امپورٹ کرنا پڑی ہے، پہلا سیزں آیا گندم سر پلس ہونے کی امید ہے۔ نگران حکومت میں سٹاک میں ختم کرنے کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو امپورٹ کی اجازت دی گئی۔ رہنما پی پی پی ندیم افضل چن کا کہنا تھا گندم باہر سستی ہو تو نقصان کسان کو اٹھانا پڑتا ہے، سندھ حکومت چار ہزار ریٹ دے رہی ہے، تو پنجاب حکومت کا بھی چار ہزار ہونا چاہیے تھا۔ گندم اور کپاس اس ملک کی قومی فصل ہے۔ ان کا کہنا تھا ارباب اختیار سے گزارش کسان کا استحصال روکا جائے، پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ کسان کا ایک ایک دانہ خریدا جائے، ہم ضرورت پڑنے پر احتجاج بھی کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 1129039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش