0
Tuesday 16 Apr 2024 16:12

صوبے بھر میں روٹس کی فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی بلوچستان

صوبے بھر میں روٹس کی فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی جی بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہِ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی رخشاں رینج وزیر خان ناصر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گواریا، اے آئی جی آپریشنز محمد بلوچ، ڈی پی او نوشکی اللہ بخش اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی رخشاں وزیر خان ناصر نے نوشکی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ صوبہ بھر میں روٹس کی فول پروف سیکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس میں کوئی کوتاہی یا غیر ذمہ داری ناقابل برداشت ہوگی۔ آئی جی بلوچستان نے کہا کہ عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ آئی جی بلوچستان نے تاکید کی کہ روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور چیکنگ یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈاکوؤں، شرپسند اور دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش