0
Tuesday 16 Apr 2024 19:28

سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرگرم ہوگئے

نئے گورنر سندھ کے لئے محسن نقوی نے مقتدر حلقوں کو جسٹس ریٹائر مقبول باقر کا نام پیش کردیا
سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرگرم ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ عید گزرنے کے بعد سندھ میں گورنر کی تعیناتی کے لئے سرگرمیاں اور لابنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ محسن نقوی نے  گورنر سندھ کے لئے حالیہ نگران وزیر اعلی سندھ مقبول باقر کے لئے لابنگ شروع کردی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مقتدر حلقوں میں بات چیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ جسٹس مقبول باقر کے حوالے سے وفاقی میں حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی مقبول باقر پر انتظامی حوالے سے تبدیلیاں کرکے سیاسی نقصان پہنچانے کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں پر کٹوتی اور دیگر معملات کی وجہ سے مقبول باقر سے نالاں ہیں جبکہ مسلم لیگ نون سندھ میں بطور گورنر ایسے فرد کی تعیناتی چاہتی ہے جس سے ان کی ورکنگ ریلیشن شپ اچھی اور شہر میں کاروباری اور صنعتی برادری کو معاونت فراہم کرسکے۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اپنی کرسی بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے مقتدر حلقوں میں لابنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔ کامران ٹیسوری گورنری بچانے کیلئے اپنی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے علاوہ سندھ کی روحانی، مذہبی اور دیگر سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں مگر سامنے آنے والے متعدد اسکینڈلز کی وجہ سے کامران ٹیسوری کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہورہی ہے۔ گورنر ہاوس کی حساس معلومات لیک ہونے اور ریاست کے ناپسندیدہ افراد کی آمدو رفت کی وجہ سے کامران ٹیسوری سے مقتدر حلقے ناخوش ہیں اور انہیں اس عہدے پر برقرار نہ رکھے جانے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش