0
Tuesday 16 Apr 2024 20:16

ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت ہے، ابوالخیر محمد زبیر

ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت ہے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، شام میں ایرانی سفارتخانہ پر اسرائیل نے جو جارحیت کی تھی اس کا ایران نے منہ توڑ جواب دے کر اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا ہے اور دفاع کا جائز حق استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اور ان کے اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ایران کے اس اقدام سے غزہ کے بے یار و مددگار مظلوموں کو بھی ایک حوصلہ ملا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سے جاری ظلم و ستم کو روکنے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 1129077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش