0
Tuesday 16 Apr 2024 20:26

تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کرے گی۔ پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی۔ پنجاب کے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے۔ سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 1129082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش