0
Tuesday 16 Apr 2024 22:22

حکومت بجلی 100 روپے فی یونٹ تک لے جائیگی اور پیٹرول بھی مزید مہنگا کریگی، عمر ایوب

حکومت بجلی 100 روپے فی یونٹ تک لے جائیگی اور پیٹرول بھی مزید مہنگا کریگی، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 31 دسمبر تک آئی ایم ایف کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجلی کی قیمت سو روپے فی یونٹ تک لے جائے گی جبکہ پیٹرول مزید مہنگا کرے گی۔ اسلام آباد میں سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی رؤف حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، فیڈرل اور پنجاب حکومت نے اس پر پری پول دھاندلی شروع کر دی ہے، پی پی 36 پر احمد چھٹہ کے بھائی فیاض چھٹہ انتخابات لڑ رہے ہیں، احمد چھٹہ نے یہ سیٹ 38 ہزار سے زائد لیڈ کے ساتھ جیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت چھٹہ ہاؤس کے باہر پنجاب پولیس نے قیدی وین لگائی ہوئی ہیں اور ریلی نکالنے کی درخواست دی اس کی بھی اجازت نہ دی گئی 250 سے زائد ورکرز کی موٹر سائیکلز کو ضبط کر لیا گیا، کارنر میٹنگ کے لیے گئے تو پولیس نے چھاپہ مار کر 500 کارکنان کو زدو کوب کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان آئی جی پنجاب ایک کرپٹ آدمی ہے آئی جی اپنی فورس کا تحفظ بھی نہیں کرسکتا آر پی او شیخوپورہ کو وزیرآباد کا چارج دیا گیا ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ ہمارے امیدوار کے مخالف کا قریبی رشتہ دار ہے، کرپٹ ترین انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہ سب پنجاب کے دیگر حلقوں میں بھی ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش