0
Wednesday 17 Apr 2024 05:39

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم تباہ

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم تباہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ایک "پیشرفتہ ہوائی دفاعی نظام" آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ شب جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اس حوالے سے ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستی "کفربلوم" میں واقع اس آئرن ڈوم سسٹم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ اس نے المطلہ نامی اسرائیلی فوجی اڈے میں داخل ہوتے ہوئے ایک صہیونی فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا کہ جس سے اس میں سوار تمام اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1129175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش