0
Wednesday 17 Apr 2024 15:12

وزیراعظم بتائیں وہ کون سے سعودی خدشات ہیں جن کے سدباب کا وعدہ کیا گیا؟ قاضی زاہد حسین

وزیراعظم بتائیں وہ کون سے سعودی خدشات ہیں جن کے سدباب کا وعدہ کیا گیا؟ قاضی زاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر بار اپنا تعاون پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی، دینی اور تاریخی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہم موقع پر سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کے وفد کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کے خدشات کا سدباب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں پاکستان کے سعودی عرب کے وہ کون سے خدشات ہیں، جن کے سدباب کا وعدہ کیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سعودی عرب کو 32 ارب ڈالر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، کتنی سرمایہ کاری کیلئے ہاں کی گئی ہے؟ اس کے بارے میں بھی قوم کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاحال معاشی محاذ پر حکومت کا کوئی ایک بھی ایسا اقدام نظر نہیں آ رہا جس سے معاشی بہتری کی امید وابستہ کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1129270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش