0
Friday 9 May 2014 20:31

بلتستان کے معطل ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے، آغا علی رضوی

بلتستان کے معطل ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے، آغا علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے بلتستان کے سینکڑوں سرکاری ملازمین کے خلاف نوٹس اور دو درجن سے زائد ملازمین کی معطلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں اب تک چوتھی مرتبہ سینکڑوں ملازمین کو معطل کر کے بلتستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ جو حکومت ملازمت دینے کا بار بار ڈنڈورا پیٹ رہی ہے، یہی حکومت قابل، اہل اور دیانت دار ملازمین کو معطل کر کے عوام دشمنی بالاخص تعلیم دشمنی کا ثبوت فراہم کرتی چلی آ رہی ہے جبکہ غیر قانونی طور پر تقرر ہونے والوں کو مسلسل نوازا جا رہا ہے۔ یہ لوگ اپنی طاقت کو قوم کی ترقی، خوشحالی اور مثبت امور میں استعمال کرنے کی بجائے ہمیشہ منفی انداز میں اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کر کے بدنامی کا سامان فراہم کر رہے ہیں، نیز انکا حکم کبھی بلتستان کے علاوہ دوسرے علاقوں میں نہ چلا ہے اور نہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے لیے "پہلا وزیراعلٰی" کا اعزاز جتانے والے سن لیں کہ یہ اعزاز بھی موصوف کو حاصل ہے کہ انہوں نے بلتستان کے باعزت، محب وطن، فرض شناس اور دیانت دار ملازمین جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے کو بار بار معطل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اب ہم مزید ایسے ریکارڈ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لہٰذا ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ معطل کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کرے وگرنہ بلتستان کے غیور عوام دوبارہ سڑکوں پر آکر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجبور ہونگے اس صورت میں تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 380891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش