18
3
Saturday 30 Mar 2024 19:48

کتب ادعیہ سے حسن استفادہ، ایک عام آدمی کا تجربہ

کتب ادعیہ سے حسن استفادہ، ایک عام آدمی کا تجربہ
تحریر: عرفان علی

دعائوں اور اعمال شب و روز کی کتب سے حسن استفادہ ایک عام آدمی کیسے کرے، کیا یہ ممکن ہے؟ جی ہاں سو فیصد ممکن ہے۔ اگر ایک عام آدمی نہ عالم دین ہو، نہ شاعر ہو، نہ ادیب ہو، نہ خطیب ہو، تب بھی یہ ممکن ہے۔ یقین نہ ہو تو شروعات میں محض چھوٹا سا کتابچہ خریدیں تعقیبات نماز کا، یا وظائف الابرار۔ زیادہ دلچسپی ہو تو کلیات مفاتیح الجنان خریدیں اور واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فارغ اوقات میں ان کتب سے دوستی گہری سے گہری کرتے چلے جائیں۔ یہ دنیاوی مشکلات سے نجات کا شارٹ کٹ بھی ہیں۔

تاحال ہمارا معاشرہ مفاتیح الجنان پر منجمد ہے۔ اگر عام آدمی کی طلب بڑھے گی تو الہیٰ نظام میں طلب پر رسد کا قانون ہمہ وقت موجود ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک عام آدمی کے ہاتھ شب و روز کے اعمال کی دو کتب ہاتھ لگ گئیں تو آنکھیں کھل گئیں کہ مصباح المتھجد از شیخ طوسی (رح) و اقبال الاعمال از سید ابن طاووس (رح) تو مومن کی معراج کا آسان ذریعہ ہیں۔ بہرحال مفاتیج الجنان کلیات بھی کم نہیں۔ کسی طور کم نہیں کہ اسی میں مصباح المتھجد و اقبال الاعمال سے منتخب ادعیہ و اعمال بھی موجود ہیَں تو دیگر قدیم کتب سے بھی انتخاب شامل ہے۔

لیکن چند ادعیہ جو ماہ رمضان کی ہیں، وہ یا تو مصباح المتھجد ہی میں تفصیل سے ہیں یا پھر اقبال الاعمال میں۔ شیخ طوسی (رح) کی دو کتب کتب اربعہ کا حصہ ہیں اور مصباح المتھجد اپنی نوعیت کا پہلا قدیمی مجموعہ اعمال شب و روز کہیں تو بھی درست ہے۔ حالانکہ دیگر کتب بھی تھیں، لیکن اس انداز کی جامعیت اسی کے حصے میں آئی۔ یہ کتاب اس دور کے مومنین کی فرمائش پر تحریر کی گئی۔ ان کی تاریخ پیدائش و رحلت و حالات زندگی با آسانی دستیاب ہیں۔ یاد رہے کہ کلیات مفاتیح الجنان اصل میں ایران کے ایک ذاکر خطیب سید اسد کہ تالیف تھی۔

ایک محقق عالم دین کی تحقیق کے مطابق آیت اللہ نوری (رح) نے شیخ عباس قمی محدث جلیل القدر کو مامور کیا کہ اس تالیف کی اصلاح کریںو کیونکہ غلطیاں زیادہ تھیں۔ خاص طور بے سند ضعیف روایات پر مبنی مواد۔ اس پر محدث قمی (رح) نے یہ بیڑہ اٹھایا اور اصلاح کے ساتھ ساتھ الگ سے باقیات الصالحات بھی تالیف کی اور اسے کلیات کا حصہ بنایا۔ یوں آج یہ کتاب ان کے نام سے منسوب پے، لیکن جہاں ضعف دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ پچھلی تالیف کی اصلاح نہ ہو پائی۔ ان آیات عظام سے آشنائی استاد شیخ مرتضیٰ مطھری (رح) کی وجہ سے ہوئی، جنہوں نے آیت اللہ نوری (رح) سے متعلق بعض نکات بیان کیے۔

یہ محض ایک ابتدائی تحریر ہے۔ دیگر اس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے جو نکات رہ گئے ہیں، اس پر لکھ سکتے ہیں۔ میں نے اپنے فیس بک پیج پر یا دہگر فورمز پر وقتاً فوقتاً اس موضوع پر طبع آزمائی کی ہے۔ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ادعونی استجب لکم کی آیت بہت محکم آیت اللہ ہے اور مسائل و مشکلات کے حل کی کنجی ہے کہ ان وعدہ اللہ حق و ان اللہ لا یخلف المیعاد۔ آخری بات کہہ کر ختم کروں کہ محمد بن علی بن ابی قرہ رحمت اللہ علیہ کے نام سے
 آشنا کرنے کی نیکی حضرت علی بن موسیٰ (رح) کے حصے میں آئی۔ عالم ربانی فقیہ صمدانی عارف کامل رضی الدین ابو القاسم جنہیں سید ابن طاووس (رح) کے لقب سے شہرت حاصل ہے، انکا نام علی تھا، وہ موسیٰ (رح) کے بیٹے تھے۔ ماں کی طرف سے سلسلہ نسب حضرت شیخ طوسی (رح) مولف دو کتب از کتب اربعہ احادیث سے جا ملتا ہے۔ اقبال الاعمال ان کی تالیف باکمال و لازوال ہے۔

اس میں وہ دعائیں بھی تفصیل سے موجود ہیں، جو حضرت شیخ عباس قمی (رح) نے مفاتیح الجنان میں محض اشارتاً ذکر کی ہیں۔ خاص طور پر ماہ رمضان کی روزانہ پڑھی جانے والی دعائوں میں سے ایک اور ہنگام افطار کی دعا اللھم رب النور العظیم بھی۔ البتہ یہ تحریر حضرت محمد بن ابی قرہ سے متعلق ہے کہ ماہ رمضان کے شب و روز کی دعائوں کے راویان میں سے ایک اہم راوی وہ ہیں اور اللہ بھلا کرے آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی کی ویب سائٹ کا کہ جہاں سے پتہ چلا کہ علمائے رجال میں سے نجاشی (رح) نے انہیں ثقہ راوی کے طور پر بیان کیا ہے اور دعائے ندبہ کی روایات کا سلسلہ بھی ان تک جا پہنچتا ہے. یوں یہ ایک مستند سلسلہ قرار پاتا ہے۔ یہ ایک عام انسان کا تجربہ ہے، جو عام انسان کی مانند زندگی گزار چکا ہے۔ اس لیے اسے لازمی آزمائیں۔ ویسے بھی دعا مومن کا اسلحہ ہے، تو کم سے کم اس اسلحے کو استعمال تو کریں۔
خبر کا کوڈ : 1125943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Japan
لاہور میں ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نہ ایسا مشورہ و نصیحت۔ آپ کہیں اور سے ہیں۔
Japan
تہران مہں آپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس میں عام آدمی کا تجربہ ہے، آپ یقیناً بہت خاص ہیں کہ کمنٹ شایع بھی ہوگیا ہے۔
Japan
جس سے لاہور میں کہا تھا اور جس سے تہران میں کہا تھا، وہ تھا کون؟ میرا تو دونوں شہر آنا جانا تھا ہی کب؟ اور اتنی بے تکلفی!!؟؟ یقیناً کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔ پھر تسلی سے یادداشت پر زور ڈالیں۔ شاید کوئی واقعی ایسا ہو، جس کو آپ نے کہا ہو۔۔۔ میری زندگی میں ایسا نایاب دوست تاحال آیا ہی نہیں ہے۔ ویسے اگر اب اس فورم پر مشورہ دیا ہے تو بھی پہلی مرتبہ ہی دیا ہے۔ آپ کی قیمتی رائے سے مطلع ہوا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ حسن استفادہ کرسکوں۔ چیمہ صاحب سے سلام کہیے گا برادر!!! وہ مجھے نہیں بھولتے۔
United States
اس سے بہتر تھا آپ دعا کے فلسفے، دعا کی اہمیت، شب قدر میں دعا کرنے کی خصوصیات وغیرہ پر کوئی اچھی سی تحریر لکھتے، جو لوگوں کے کام آتی۔ اب یہ آپ نے پتہ نہیں کہیں سے ترجمہ وغیرہ اکٹھا کرکے بھیج دیا ہے، اسے پڑھتے ہوئے تھکن اور سر درد کے علاؤہ کچھ نہیں ملا۔ ایسی باتیں نہ ہی کسی کو یاد رہتی ہیں اور نہ ہی انہیں یاد رکھنے کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی کوئی ان چیزوں کو پڑھتا ہے۔ ارشاد ناصر اور اسد عباس کو بھی دیکھیں کہ وہ کیسے موضوعات کا انتخاب کرتے ہیں اور کیسے سلیس انداز میں لکھتے ہیں۔ معلومات کی جمع آوری آپ کی بھی ٹھیک ہے، لیکن موضوع کے انتخاب اور لکھنے کے انداز کیلئے ابھی آپ کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
Japan
ومکرو و مکرالله والله خیر الماکرین
Pakistan
آپ نے جو دو نام لیے، ان میں سے ایک کا نمبر پرانے سیٹ میں محفوظ تھا، نئے میں شاید رہ گیا تو رابطہ نہ ہوسکا، البتہ ایک کو یہی تحریر بھیجی تو انہیں تو پسند آئی. "منفرد چیز ہے. عمدہ کلام". اب آپ کی رائے کی حیثیت وہی ہے، جو میں نے کہی ہے۔
Japan
آپ نے کمنٹ میں تبدیلی کر دی اور پچھلے کمنٹ جس کا جواب دیا گیا، اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ مطلب یہ کہ حدیث نبوی ص انما الاعمال بالنیات یا العمل بالنیت کے مصداق آپ کو کمنٹ کرنا ہی کرنا ہے۔ دوسرا یہ کہ لعنت اللہ علی الکاذبین آیت قرآنی کے تحت پہلے کمنٹ سے آپ نے خود کو بہت آسانی کے ساتھ لعنت اللہ کے زمرے میں ڈال دیا۔ اس خودکش حملے پر بھی آپ نے بس نہ کی بلکہ متوجہ کرنے کے بعد کونو مع الصادقین کی آیت پر عمل کرنے کی بجائے مزید سرکشی و نافرمانی کی۔ پہلے عرض کیا جاچکا، عام آدمی کی بات عام آدمی کے لیے ہی ہے اور آپ اس تحریر کے مخاطب ہوتے تو کمنٹ بھی تحریر کی طرح کا ہوتا۔ مشکل یہ ہے کہ اللہ نے انسان کو آزاد پیدا کیا ہے اور آپ اس آزادی کا الہیٰ استعمال کرسکتے تھے، لیکن آپ نے آزادانہ آگاہانہ اس آزادی کا میری طرح استعمال نہیں کیا۔ لیکن ایک اوسط درجے کی سمجھ بوجھ سے بھی یہ پتہ چل گیا کہ اسلام ٹائمز بحیثیت ادارہ ایک شفاف منصفانہ نظام سے عاری ہے۔ جو لوگ مسلط ہیں، اس درجہ طاقتور ہیں کہ کمنٹ لگا سکتے ہیں، ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
مالیخولیا کا کوئی علاج نہیں۔ کیا آپ کو سمجھ آئی ہے کہ کمنٹ دینے والے نے کیا لکھا ہے اور آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ اپنی کمزوریوں پر بوکھلانے کے بجائے انہیں دور کرنا چاہیئے۔
Japan
کمنٹ کی تبدیلی کا لکھا ہے، جو کمنٹ تبدیل کر دیا گیا۔ پوری ٹیم مانیٹرنگ کر رہی یے چیمہ صاحب۔ یہ عام آدمی نے عام آدمیوں کے لیے لکھا ہے۔ انبیاء, اوصیاء, اولیاء, شھداء, علماء, صلحاء, فقھاء, عرفاء نے جو کیا، جو کہا، جو لکھا، وہ انکا تھا۔ یہ عام آدمی کا تجربہ پے، جس کا تجربہ ہے، اسی نے لکھ کر عام کر دیا ہے۔ جو پہلے سے لکھا جاچکا ہے، آپ لوگوں کو معلوم ہے تو لکھیں۔ ہم نے تو سال 2018 ء میں پی ٹی آئی حکومت سے متعلق جو لکھا تھا، وہ سچ ثابت ہوچکا۔
مالیخولیا کا علاج ہے، ہو جاتا ہے، پر آپ کمنٹ لکھ کر ڈیلیٹ کرکے نئے سے نیا پیش کر رہے ہیں، علاج کروائیں گے تو ٹھیک ہوں گے نہ چیمہ صاحب۔ اب اور کہاں کس شہر میں ملاقات میں کیا کہا تھا آپ نے۔ سرگودھا تو میں آج تک نہیں گیا۔ قم میں یا دمشق میں تو آپ اتنی حیثیت کے حامل ہیں نہیں۔ بھائی اگر کسی نے آپ کو رہائش نہیں دی تو اس میں میرا قصور نہ تھا۔ نہ میری کسی سے دعا سلام ہے، نہ اتنی جان پہچان کہ کوئی میرے کہنے پر آپ کے خلاف کوئی کام کر دے
ویسے آپ سید ابن طاووس سے اور شیخ عباس قمی سے جو انٹرویو کرچکے ہیں اردو میں وہ لکھیں، کیونکہ میں تو یہاں وہاں سے ہی ترجمہ کرتا رہتا ہوں۔ لیکن سیاسی تجزیہ میرا اپنا تھا، جس میں عمران خان کے اتحادی مجلسی جھوٹے ثابت ہوچکے۔ آپ سارے ایک طرف میں دوسری طرف۔ بہرحال، چھوڑیں۔ اسلام ٹائمز نے میرے چار آرٹیکلز ہی غائب کر دیئے تھے، جو کچھ گھنٹوں بعد دوبارہ لگائے گئے۔ لیکن یہ تماشہ ہزاروں افراد نوٹ کرکے انحوائے کر رہے ہیں۔ ہم نے تو مھاراجہ کی خدمات کے عوض صدر کا منصب بھی کم ہے، یہ لکھا ہے، تب بھی اسلام ٹائمز نے شایع نہیں کیا ہے۔ مارکیٹ ویلیو تو اتنی بڑھا چکا ہوں، پھر بھی انکے نصیب میں آپ لوگ ہیں چیمہ صاحب۔
United States
کون سے کمنٹ اور کیسے کمنٹ جو لکھے بدلے اور ڈلیٹ و تبدیل کر دیئے۔ آپ کو مالیخولیا کی طرح کا کوئی ذہنی مرض ہے۔ آپ احساس کمتری میں ہیں۔ آپ مجھے جواب دینے کے بجائے اپنا علاج کرائیں۔ اب تو مجھے بھی آپ کی دماغی حالت پر رحم آرہا ہے۔ آپ دوسروں کی اصلاح کرنے اور ان کیلئے لکھنے سے اپنی صحت اور شخصیت مزید خراب کر رہے ہیں۔
کوئی اتنا فارغ نہیں کہ وہ آپ کی خاطر کمنٹ لکھتا، ڈیلیٹ کرتا اور تبدیل کرتا رہتا ہے۔ کسی اچھے ڈاکٹر سے اپنا علاج کرائیں۔ رات کو آیہ الکرسی پڑھ کر سویا کریں، تاکہ ڈراؤنے خواب نہ آئیں۔
Japan
فارغ
لعنت اللہ علی الکاذبین. واللہ خیر الماکرین. واللہ سریع الحساب. و ھو المنتقم و ھو العزیز الجبار. واللہ سریع العقاب و شدید العذاب.
Pakistan
کفی باللہ علیما، کفی باللہ شھیدا، کفی با للہ حسیبا، ان وعداللہ حق، ان اللہ لا یخلف المیعاد، ان اللہ علی کل شی قدیر، ان اللہ سریع العقاب، واللہ عزیز ذی انتقام، و العزۃ للہ و لرسولہ و للمومنین،
اطیعواللہ و اطیعوالرسول و اولی الامر منکم
والعصر, ان الانسان لفی خسر, وتواصو بالحق وتواصو بالصبر
ان اللہ لا یحب المعتدین, ان اللہ لا یھدی القوم الفاسقین, ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین, لعنت اللہ علی الکاذبین, لعنت اللہ علی القوم الظالمین.
_And it was the end of Solomon Gurundy
شب قدر سے بھی آپ نور نہ لے سکے، حیف ہے! الحکم العدل آپ کی ایسی کی تیسی کرے!
عورتوں کی طرح قضاوت نہ کریں۔ جھولی پھیلا کر قارئین کو طعنے دینے اور کوسنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی سطح کچھ بلند کریں، دوسروں سے سیکھیں اور اپنے خول سے نکل کر دیکھیں کہ پڑھے لکھے لوگ کیسےکیسے موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں۔ میں اسلام ٹائمز کا قاری ہوں، کیا مجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ میں اپنا وقت ضائع کرنے والے لکھاری کو توجہ دلاؤں کہ وہ محنت کرکے لکھے۔ اسلام ٹائمز اگر کسی کو معاوضہ دیتا ہے تو اس سے کام بھی معیاری لیا جانا چاہیئے نہ کہ بیگار۔ بیگار سے بے کار بھلی۔
Japan
اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٓ ٖ اَوْلِيَآءَ ۗ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
وَكَمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنَاهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَيَاتًا اَوْ هُـمْ قَـآئِلُوْنَ
فَمَا كَانَ دَعْوَاهُـمْ اِذْ جَآءَهُـمْ بَاْسُنَـآ اِلَّآ اَنْ قَالُـوٓا اِنَّا كُنَّا ظَالِمِيْنَ
فَلَـنَسْاَلَنَّ الَّـذِيْنَ اُرْسِلَ اِلَيْـهِـمْ وَلَـنَسْاَلَنَّ الْمُرْسَلِيْنَ
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّىَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْـهَا وَمَا بَطَنَ وَالْاِثْـمَ وَالْبَغْىَ بِغَيْـرِ الْحَقِّ وَاَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّـٰهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطَانًا وَّاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّـٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُـهُـمْ لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ
وَالَّـذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيَاتِنَا وَاسْتَكْـبَـرُوْا عَنْـهَآ اُولٰٓئِكَ اَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُـمْ فِيْـهَا خَالِـدُوْنَ
اِنَّ الَّـذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيَاتِنَا وَاسْتَكْـبَـرُوْا عَنْـهَا لَا تُفَتَّحُ لَـهُـمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَلَا يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّـةَ حَتّـٰى يَلِجَ الْجَمَلُ فِىْ سَمِّ الْخِيَاطِ ۚ وَكَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُجْرِمِيْنَ
لَـهُـمْ مِّنْ جَهَنَّـمَ مِهَادٌ وَّمِنْ فَوْقِهِـمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذٰلِكَ نَجْزِى الظَّالِمِيْنَ
Japan
عورتوں کی طرح قضاوت
لعنت اللہ علی الکاذبین۔ رزق حلال طیب روزی خیر العبادت ہے۔ آپ کو دعوت مباھلہ ہے۔
بھائی آپ کے دماغ میں سب کچھ گڈ مڈ ہے۔ پتہ نہیں آپ مجھ سے مخاطب ہیں یا کسی اور سے۔ آپ کو کبھی کمنٹ میں تبدیلیاں دکھائی دے رہی ہیں اور کبھی کمنٹ ڈیلیٹ ہوتے اور کبھی بدلتے نظر آ رہے ہیں۔ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ اپنی سطح تھوڑی بلند کریں۔ آپ کو دماغی دورے پڑنے شروع ہوگئے۔ کچھ دن آرام کریں بلکہ استراحت فرمائیں اور کسی اچھے سے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کم از کم کسی پڑھے لکھے آدمی سے کچھ دن تجزیہ و تحلیل کرنا سیکھ لیں اور خصوصاً موضوع کا انتخاب تو آپ کی روٹی روزی بھی لگی رہے گی اور اسلام ٹائمز کا معیار بھی نہیں گرے گا۔
Japan
کفی باللہ علیما کفی باللہ شھیدا کفی باللہ ولیا کفی باللہ حسیبا لعنت اللہ علی الکاذبین, اطیعواللہ, و اطیعوالرسول و اولی الامر منکم و کونو مع الصادقین ان اللہ لا یصلح عمل المفسدین
لَا یُحِبُّ اللّٰهُ الْجَهْرَ بِالسُّوْٓءِ مِنَ الْقَوْلِ اِلَّا مَنْ ظُلِمَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ سَمِیْعًا عَلِیْمًا و ھو المنتقم و مکروا و مکراللہ واللہ خیر الماکرین. لعنت اللہ علی القوم الظامین ان اللہ لا یھدی القوم الظالمیں و الفاسقین والمفسدین. واللہ سریع العقاب والسریع الحساب و شدید العذاب.
Japan
گڈ مڈ.....روزی روٹی
اسلام ٹائمز کے لیے لکھنے کے لیے ادارہ اسلام ٹائمز اردو کے نمائندہ نے از خود مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ کچھ سیمپل آرٹیکلز لکھوائے تھے اور خود ہی معاہدہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز کے لیے لکھنا میں نے از خود چھوڑ دیا تھا اور جوں ہی از سر نو لکھنا شروع کیا تو اس نوعیت کے توہین آمیز کمنٹس کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ظلم یہ کہ کمنٹ لکھ کر ڈیلیٹ کر دیا اور ایک منظم مہم چلائی، جس میں آپ بھی شامل ہیں۔ کفی باللہ علیما، کفی باللہ شھیدا، کفی باللہ حسیبا۔ قال اللہ تعالی شیطان عدو مبین..
ہماری پیشکش