0
Wednesday 31 Jan 2024 13:46

مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کا اجلاس

  • قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کا اجلاس، مختلف تنظیمی امور کا جائزہ

    قم المقدس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کا اجلاس، مختلف تنظیمی امور کا جائزہ

اسلام ٹائمز۔ تنظیمی امور اور فعالیتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کا اجلاس موسسہ باقرالعلوم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ اور شعبہ امور خارجہ کے مسئولین نے شرکت کی۔ تنظیمی تربیت، نئے طلباء کی مشکلات کے حل، تبلیغی سرگرمیوں اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیاسی مواقف کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم قم کے آفس مسئول حجۃ الاسلام رضوانی نے اپنے شعبے کی فعالیت اور سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔

اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں تنظیم کی اہمیت اور پاکستان کی سلامتی اور ارتقاء میں تنظیمی فعالیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے قائد شہید علامہ عارف حسینی (رح) کے بتائے گئے رہنماء اصولوں کی روشنی میں ہی ملک و قوم کا استحکام دیکھتی ہے۔ چنانچہ قائد شہید کے بیان کردہ اصولوں کے مطابق ہی ہم تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ تعاون فقط قائد شہید کے بیان کردہ نکات کی روشنی میں ہے۔ ملک کو بیرونی مداخلت، استعمار کی غلامی سے نجات اور خطے سے امریکی اثرورسوخ کا خاتمی ہماری سیاسی فعالیت کی اولین ترجیح ہے۔

ہم اپنے ملک کی سیاست سے لاتعلق بھی نہیں رہ سکتے اور اپنے ملک کو استعمار و امریکہ کی غلامی میں بھی نہیں پھینک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے صرف انتخابات ہی نجات دلا سکتے ہیں، لہذا عوام بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں۔ اجلاس کے ناظم حجۃ الاسلام عادل حسین علوی تھے اور اجلاس سے موسسہ باقرالعلوم کے مدیر حجۃ الاسلام فدا حسین حلیمہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی جوانوں کی تربیت اور فعالیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 1112929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش