0
Sunday 17 Feb 2013 22:32

اسلام آباد مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی اسلام آباد کی جانب سے سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی اور دیگر راہنمائوں نے کی، احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے شروع ہوئی اور چائنہ چوک سے ہوتی ہوئی ڈی گرائونڈ پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی، ریلی میں شریک سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے مظلومین کوئٹہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
خبر کا کوڈ : 240466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش