0
Monday 9 Sep 2013 10:49

فرزندان توحید

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام جناح ایونیو اسلام آباد پر علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی پچسویں برسی کے موقع پر دفاع وطن کنونش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ کنونشن سے علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، رکن بلوچستان اسمبلی سید رضا رضوی، مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران، علامہ ظہیرالحسن نقوی، حیدر علی مرزا، آغا مرتضٰی پویا، معروف ذاکر اہل بیت ریاض شاہ رتو وال، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی و ملک بھر سے آئے ہوئے دیگر مقررین نے خطاب کیا، جب کے ملک نامور نوحہ خوان و قصیدہ خوانوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کنونشن سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے شام اور مصر کی صورت حال پر جمعہ 13 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں کے سعودی عرب، قطر، اردن اور عرب امارات میں کون سے جمہوریت ہے، آل سعود اگر جمہوریت کے اتنے ہی حامی ہیں تو مصر میں منتخب حکومت کی مخالفت کیوں کی، افسوس کہ اسلام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل پلاننگ کرتے ہیں، سعودی عرب وسائل فراہم کر تا ہے، اور یہ دہشت گرد ان کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج، پولیس، صحافی، علماء، شعراء، انجینئرز، ڈاکٹرز اور قوم کے ہر اس فرد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہمارا خصوصی سلام ہو شہید ملت شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو کہ جنہوں نے اپنے پاک خون سے اس شجر کی آبیاری کی۔
خبر کا کوڈ : 300021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش