اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور عظیم رہنما حضرت آیت اللہ خمینی (رہ) کی 25ویں برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تعاون سے ’’ امام خمینی ؒ بیداری اسلامی کے احیاء گر‘‘ کے موضوع الحمرا ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، ثقافتی، سیاسی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے امام خمینی ؒ کی شخصیت، سیرت اور بیداری اسلامی کے حوالے سے انکی سوچ پر روشنی ڈالی۔