0
Thursday 18 Feb 2016 10:19

ریبر انقلاب اسلامی کا انتخابات سے متعلق اہم خطاب

اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا، آئندہ ہفتہ پارلیمانی انتخابات اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں ایرانی عوام دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور ایرانی حکام کو انتخابات میں دشمن کے نفوذ کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 22 بہمن مطابق 11 فروری انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیوں میں ایرانی عوام کی عظیم شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ایرانی عوام نے اپنے راسخ عزم، بیداری، استقامت اور پائداری کا بھرپور ثبوت فراہم کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گارڈین کونسل پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا، جو لوگ گآرڈين کونسل پر تنقید کر رہے ہیں وہ درحقیقت پارلیمنٹ اور قوہ مقننہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ گارڈین کونسل انقلاب اسلامی کا اہم ستون ہے۔ گارڈین کونسل پر تنقید کرنے والے افراد مسئلہ کی گہرائی سے یا آشنا نہیں ہیں یا غیر ملکی دشمنوں کی خوشنودی کے لئے گارڈین کونسل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا، انقلاب اسلامی نے کامیابی کے بعد امریکہ کو دنیا میں رسوا اور تحقیر کر دیا لہذا امریکہ انقلاب اسلامی کا بہت بڑا دشمن ہے جس کی دشمنی کا سلسلہ جاری ہے اور ایرانی عوام اور حکام کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہیں۔
خبر کا کوڈ : 521769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش