اسلام ٹائمز۔ ایران کے ہخامنشی سلطنت کے فرمانرواؤں کا عظیم الشان دارالسلطنت جو شیراز سے چالیس میل شمال مشرق میں واقع ہے۔ شاہی محلات کے کھنڈر اب بھی قدیم فن تعمیر کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔ یہاں سے بکثرت پتھر کے مجسمے، زیورات اور برتن وغیرہ کھدائی میں برآمد ہوئے ہیں۔ سکندر اعظم نے دارا سوم کو شکست دے کر اس شہر کو آگ لگا دی اور ویران کر دیا۔