0
Friday 26 Apr 2019 20:52

ملتان، "وحدت اسلامی کانفرنس'' کی دعوتی مہم

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ ''جانثاران امام عصر'' صوبائی کنونشن کے موقع پر دوسرے روز ''وحدت اسلامی کانفرنس'' کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے، ان کے علاوہ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی جاوید اختر انصاری، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا محمود الحسن، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون، انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کے صدر شفقت حسنین بھٹہ، دربار شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما قاری محمد افضل قادری، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دعوتی مہم جاری ہے۔ اسی حوالے سے خصوصی رپورٹ حاضر خدمت ہے۔ادارہ
خبر کا کوڈ : 790806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش