0
Tuesday 29 Oct 2019 15:22

ڈی آئی خان، ہڑتال کی صورتحال

  • ڈی آئی خان، تاجر اتحاد کی کال پہ شٹرڈاؤن ہڑتال کی صورتحال

    ڈی آئی خان، تاجر اتحاد کی کال پہ شٹرڈاؤن ہڑتال کی صورتحال

اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان تاجران اتحاد کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اندرون شہر کے بڑے بازار کمشنری، مسگراں، توپانوالہ، کلاں، پوندہ، تجارت گنج، چھوٹا، سٹی تھانہ اور مسلم بازار مکمل طور پر بند ہیں اور گنتی کی چند دکانیں آدھ کھلے شٹر کے ساتھ کاروبار زندگی میں مصروف ہیں۔ اندرون شہر بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن کی ایک ممکنہ بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اب سے کچھ دیر یہاں سے تاجروں کی احتجاجی ریلی برآمد ہونی ہے۔ دوسری جانب سرکلر شمالی، جنوبی، شرقی، غربی، بنوں اڈا، ٹانک اڈا، مشن موڑ، شیخ یوسف اڈا، باب ڈیرہ، بائی پاس مارکیٹیں، درابن روڈ، نیو ڈیرہ، پرانی و نیو چونگی پہ 80 فیصد سے زائد دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں موجود تاجر یونین کے عہدیدار کچھ دیر قبل ہی آپسی مشاورت کے بعد گروپس کی صورت میں کھلی دکانیں بند کرانے کے لیے باہر نکلے ہیں۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال سے متعلق جہاں بڑے تاجر اس کے فوائد اور ثمرات بیان کرتے نہیں تھکتے وہیں روزانہ اجرت کی بنیاد پہ کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور نہایت پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیکل سے متعلق فرمز، ڈسٹری بیوشن اور سٹورز مالکان نے گزشتہ روز ہی اس ہڑتال کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آج میڈیکل سٹورز اور میڈیکل دفاتر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 824515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش