0
Wednesday 17 Jun 2020 10:14

سرگودہا، ٹائیگر فورس میدان عمل میں

اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وباء کیوجہ سے پورے ملک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ادارے، تنظیمیں اور محکمے مصروف عمل ہیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے تحت ملک کے وباء زدہ علاقوں میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم کے کہنے پر تشکیل دی گئی پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قانون کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودہا میں بھی مصروف عمل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس سمیت ایسے تمام اداروں اور تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 869080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش