0
Sunday 12 Jul 2020 01:13

پاراچنار، زمینوں پر قبضے کیخلاف دھرنا

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ بالشخیل کے قبائل احتجاجاً اپنے گھروں کو تالے لگاکر چابیاں انتظامیہ کے حوالے کرنے کے بعد احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ہزاروں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے رہنماء، علامہ یوسف حسین جعفری، علامہ سید محمد حسین، مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی سربراہ مولانا سید علی نقی، مولانا باقر حسین، صفدر علی بالش خیل، ڈاکٹر ثاقب بنگش، صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء شفیق حسین طوری اور سید محمد نے کہا کہ ضلع کرم میں کوئی فرقہ وارانہ تصادم نہیں بلکہ صرف اور صرف اراضی تنازعہ ہے، جسے بعض مفاد پرست لوگ فرقہ واریت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ دھرنے کے موقع پر تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 873899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش