0
Monday 3 Aug 2020 02:41

تحفظ بنیاد اسلام بل کیخلاف ٹی این ایف جے کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی موسوی کی کال پر پنجاب اسمبلی میں منظور کردہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں ٹی این ایف جے کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی جدوجہد کر رہا ہے، ایسے موقع پر کالعدم تنظیم کا متنازعہ بل ملکی ساکھ تباہ کرنے کی سازش ہے، اسلام کی بنیادوں میں حسین ابن علی (ع) کا لہو ہے، ساری طاقتیں مل کر بھی بنیاد اسلام کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں، بل کے مضمرات ’علیہ السلام‘ تک محدود نہیں، مذہبی و انسانی آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں، نہج البلاغہ سے غنیۃ الطالبین تک شیعہ سنی کتب کی ضبطگی کی راہ ہموار کی جارہی ہے، بل کی رو سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مجالس عزا کے اشتہارات تک کو متنازعہ بنادیا گیا ہے، بل آئینی طریقہ کار کے مطابق مسترد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامتی احتجاج کے بعد بڑے لائحہ عمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ متنازعہ بل شیعہ سنی مسئلہ نہیں خارجی فکر کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مسلک سمیت زبان اور عصبیت کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینا ممنوع قرار دیا جائے، مسلکی عصبیت کے نام پر جیتنے والے ایک ممبر نے جمہوریت پسندوں اور انسانیت دوستوں کا پورا ’جل‘ گندا کردیا ہے، پاکستان پر حکومت کرنے کے خواہشمند اپنے مفادات کیلئے پاک فوج اور عوام کے 70 ہزار شہیدوں کے لہو سے غداری نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 877970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش