0
Wednesday 21 Sep 2011 18:56

کالعدم تنظیمیں بظاہر کالعدم ہیں، پس منظر میں سارے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، فضل الرحمان، کوئٹہ، مستونگ واقعے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

کالعدم تنظیمیں بظاہر کالعدم ہیں، پس منظر میں سارے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، فضل الرحمان، کوئٹہ، مستونگ واقعے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
ملتان:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں بظاہر کالعدم ہیں، اس پس منظر میں سارے کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات فرقہ واریت کی طرف لے جاتے ہیں، تمام مکاتب فکر کو ملکر ایسی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کا قتل بہت افسوسناک واقعہ ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے عالمی قوتوں کو فوری وہاں سے نکل جانا چاہیے۔
ادھر مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ اور چھبیس افراد کے قتل کے خلاف شیعہ تنظیموں، اتحاد تاجران اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کال پر شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ واقعے کے خلاف شعیہ علماء کونسل، تحفظ عزاداری کونسل، بلوچستان شیعہ کانفرنس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے آج کوئٹہ میں شٹرڈاوٴں ہڑتال کی کال دی ہے۔ آل مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ کوئٹہ میں بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ انتظامیہ نے اہم شاہراہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف میں پولیس اور بلوچستان کانسٹیلبری کے اہلکار تعنیات کئے ہیں۔ افسوسناک واقعے کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے خارجی اور داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔  پولیس اور ایف سی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ایک سو بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 100416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش