0
Thursday 4 Aug 2022 10:15

پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے محکموں کی تفصیلات

پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے محکموں کی تفصیلات
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے وزراء کو ملنے والے محکموں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔ علی افضل ساہی وزیر مواصلات، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو جبکہ نوابزداہ منصور محکمہ مال کے وزیر ہوں گے۔ پنجاب کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر محکمے کے وزیر ہوں گے۔ سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے۔ منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ، سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز جبکہ راجا یاسر ہمایوں ہایئر ایجوکیشن اور خرم شہزاد ورک محکمہ قانون کے وزیر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کابینہ میں حسین جہانیاں گردیزی محکمہ زراعت کے وزیر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1007532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش