0
Monday 26 Sep 2011 07:12

کراچی میں متعین نئے جرمن قونصل جنرل کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

کراچی میں متعین نئے جرمن قونصل جنرل کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات
کراچی :اسلام ٹائمز۔ کراچی میں متعین نئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر ٹیلو کلینر (Dr. Tilo Klinner) نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نسرین جلیل اور کنور خالد یونس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی، اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن قونصل جنرل نے اندرون سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جرمن قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اندرون سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 101538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش