2
0
Saturday 24 Sep 2022 18:43

دنیا بھر کی اسلامی بیداری میں آل سعود کی حکمت و بصیرت دکھائی دیتی ہیں، ابتسام الہی ظہیر

دنیا بھر کی اسلامی بیداری میں آل سعود کی حکمت و بصیرت دکھائی دیتی ہیں، ابتسام الہی ظہیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا عنوان تھا "اسلامی دنیا کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ کون" جس سے ممتاز مذہبی اسکالر حافظ ابتسام الہی ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز و محور ہے، آل سعود کا سب سے بڑا مقصد ہی وحدانیت کے عظیم فلسفے کا احیاء کرکے مشرکانہ عقائد، بدعات اور خرافات کے خلاف جہاد کرنا تھا جس کے اثرات آج پورے عالم اسلام پر نظر آرہے ہیں، دنیا بھر میں بیداری اسلام کی ایک لہروں کے پیچھے سعودی حکومت و آل سعود کی حکمت و بصیرت اور کاوشیں دکھائی دیتی ہیں، اس ناطے سے سعودی عرب اسلامی دنیا کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کا ایک عظیم کارنامہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پورے سعودی عرب میں کوئی فرقہ ورانہ عصبیت اور منافرت نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے عالم اسلام بالخصوص حرمین شریفین کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ سیمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے سعودی حکومت کی عالم اسلام امت مسلمہ بالخصوص حجاج اکرام و عمرہ زائرین کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیمینار سے مولانا بلال احمد سلفی، حافظ محمد حنیف سلفی، مولانا معاویہ سلیم، زاہد سلفی، ابوبکر غزنوی، مدثر محمدی، قاری عبد الرزاق و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1015962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی
Pakistan
ان سے کبھی بھی اسلامی انقلاب ہضم نہیں ہوگا۔ ان کی نانی مر جاتی ہے۔ ان شاء اللہ یہ آل سعود ہی کے ساتھ محشور ہونگے۔
ہماری پیشکش