0
Thursday 29 Sep 2011 23:54

اسٹریٹجک اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہو گی، مولانا فضل الرحمان

اسٹریٹجک اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہو گی، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اسٹریٹجک اور خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہو گی۔ ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کے بعد کوئٹہ شوریٰ کی بھی بات کریگا اور یہ سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے بہت سے گلے شکوے ہیں لیکن آج کا فورم شکوے شکایتیں کرنے کا نہیں، اے پی سی کو جس ایجنڈے پر بلایا گیا ہے اس پر جاری رکھنا چاہیے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو طبیعت کی خرابی کے باعث آل پارٹیز کانفرنس ادھوری چھوڑنا پڑی۔

خبر کا کوڈ : 102538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش