0
Saturday 1 Oct 2011 02:09

ایبٹ آباد کمیشن کا اسامہ کے کمپاونڈ کا دورہ، مقامی 16افراد کے بیانات قلمبند

ایبٹ آباد کمیشن کا اسامہ کے کمپاونڈ کا دورہ، مقامی 16افراد کے بیانات قلمبند
ابیٹ آباد:اسلام ٹائمز۔ دو مئی کے امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن نے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ایبٹ آباد بلال ٹا ؤن اسامہ کے کمپاؤنڈ کا دورہ کیا ہے ۔ صحافیوں اور درجن سے زائد مقامی افراد نے کمیشن کے سامنے اپنے بیانات قلمبند کر وا دئے ہیں۔ شہر میں خود کش حملہ آور کے داخلے کی اطلاع پر مساجد سمیت حساس مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کمیشن کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیشن نے گزشتہ روز سخت سیکورٹی کی موجودگی میں اسامہ کے کمپاؤنڈ کا صبح سویرے دورہ کیا ہے۔ دورہ کے دوران کمیشن نے مقامی افراد سے بھی ملاقات کی ان کو یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ کمیشن کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں ان کو ہر قسم کا تحفظ دیا جائے گا۔ کمیشن نے اسامہ کمپاؤنڈ کے اندر اور باہر چاروں اطراف کا معائینہ کیا۔ کمپاؤنڈ کے معائنے کے بعد کمیشن نے کمشنر آفس میں بیٹھ کر مقامی افراد اور صحافیوں کے بیانات ریکارڈ کئے، صحافیوں نے اپنے بیانات تحریری طور پر دئیے۔ دوسری طرف قانون نافظ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ نامعلوم خود کش حملہ آور ایبٹ آباد میں داخل ہو چکا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ان اداروں نے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مساجد سمیت تمام حساس مقامات کی نگرانی پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔ مشکوک افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہے جبکہ شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں ہوٹلوں، ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسس سمیت پبلک ٹرانپورٹ کی چکنگ جا ری ہے۔
چار رکنی ایبٹ آباد کمیشن نے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں اسامہ کے کمپاونڈ اور اس علاقے کا اچانک دوبارہ دورہ کیا۔ بعد میں کمیشن نے کمشنر ہاؤس میں مقامی افراد کے بیانات قلمبند کئے۔ کمیشن کے ارکان نے اسامہ کے کمپاونڈ کے اطراف رہائش پذیر افراد کو شواہد دینے پر مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کمیشن کے ارکان کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیا کو اسامہ کمپاونڈ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمیشن قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔ قوم اور میڈیا سے نہ کوئی بات چھپائی جاسکتی ہے اور نہ کمیشن ایسا ارادہ رکھتا ہے۔ ایبٹ آباد کے کمشنر ہاوٴس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن آزاد اور خود مختار ہے، کمیشن قوم کو مایوس نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور حساس ادارے پاکستان کی سالمیت کے ضامن ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایاکہ کمیشن ایک ہفتے بعد ملکی سطح پر صحافیوں، کالم نگاروں اور اینکرز سے بھی ملاقات کرے گا کیونکہ قوم اور میڈیا سے نہ کوئی بات چھپائی جاسکتی ہے اور نہ کمیشن ایسا ارادہ رکھتا ہے۔ صحافیوں کی نشاندہی پر کمرے میں حساس ادارے کے اہلکار کی موجودگی پر جسٹس جاوید اقبال نے ناراضی کا اظہار کیا اور ڈی پی او کو اس اہلکار کو فوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا۔ اس سے پہلے کمیشن نے اسامہ کے کمپاوٴنڈ کا دورہ کیا۔ آج 16شہریوں نے ایبٹ آباد واقعے سے متعلق بیانات بھی قلمبند کرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 102740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش