0
Thursday 2 Feb 2023 11:51

بھارت کے مستقبل کو لیکر مودی حکومت کے پاس کوئی خاکہ نہیں ہے، راہل گاندھی

بھارت کے مستقبل کو لیکر مودی حکومت کے پاس کوئی خاکہ نہیں ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز بجٹ 2023ء پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈران لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ عام انتخاب سے قبل یہ موجودہ حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ ایک طرف جہاں بجٹ کو برسراقتدار طبقہ اسے مضبوط بنیاد بتایا ہے، تو وہیں دوسری طرف کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس بجٹ پر شدید تنقید کی۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے اس بجٹ میں نہ تو ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے کوئی تصور نہیں ہے اور نہ ہی مہنگائی سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نابرابری کو دور کرنے کا کوئی ارادہ بھی بجٹ میں نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ 1 فیصد سب سے امیر 40 فیصد ملکیت کے مالک ہیں، 50 سب سے غریب 64 فیصد جی ایس ٹی کی ادائیگی کرتے ہیں، 42 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی مودی کو پروا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر کے لئے حکومت کے پاس کوئی خاکہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش