0
Thursday 2 Feb 2023 14:29

شرجیل میمن نے عمران خان کو دنیا کا جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا

شرجیل میمن نے عمران خان کو دنیا کا جھوٹا ترین شخص قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، جس نے آصف علی زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے، کیا بتا سکتے ہیں کہ علیمہ خان نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کیا عمران خان قرآن پاک اٹھا کر یہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے کتنے بچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش