لیہ:
اسلام ٹائمز۔ لیہ میں تفریح کی غرض سے دریائے سندھ کے کنارے آنے والے خاندان کی 9 خواتین کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دو افراد کی جانیں بچالیں، کروڑ لعل عیسن کی بستی مڈ سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان کے 11 افراد جونہی کشتی میں سوار ہوئے تو وزن زیادہ ہونے کے باعث کشتی الٹ گئی اور تمام افراد دریا میں ڈوب گئے، مقامی افراد نے حادثہ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو سروس کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا، اس دوران 2 افراد 12 سالہ عاصم اور 20 سالہ راحیلہ کو بچا لیا گیا جبکہ طویل جدوجہد کے بعد 9 خواتین کی نعشیں برآمد ہو سکیں، ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔