0
Saturday 8 Oct 2011 01:01

امریکا،نیٹو اور افغان حکومت دس سال میں بھی امن قائم نہیں کرسکے، افغان صدر کا اعتراف

امریکا،نیٹو اور افغان حکومت دس سال میں بھی امن قائم نہیں کرسکے، افغان صدر کا اعتراف
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت، امریکا اور نیٹو افواج پچھلے دس برسوں میں افغان عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے اور یہ بدترین ناکامی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صدر کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت، امریکا اور نیٹو کی بنیادی ذمہ داری افغان عوام کو تحفظ فراہم کرنا تھی۔ بین الاقوامی برادری اور ان کی حکومت یہ تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے تک افغانستان میں گڑبڑ کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ یہ ٹھکانے حکومتِ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعاون کے بغیر ختم نہیں ہونگے۔ صدر کرزئی نے مزید بتایا کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے بلکہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ کس سے بات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک طالبان کا کوئی نمائندہ سامنے نہ آئے، ہمیں نہیں معلوم ہو گا کہ کس سے بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 104507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش