0
Monday 27 Mar 2023 20:05

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں "قرآن اور رمضان" کے عنوان  سے نیشنل کیلیگرافی کی نمائش

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں "قرآن اور رمضان" کے عنوان  سے نیشنل کیلیگرافی کی نمائش
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں "قرآن اور رمضان" کے عنوان  سے نیشنل کیلیگرافی کی نمائش منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران جعفر روناس اور نامور خطاط قاضی اظہر نے کیا۔ نمائش میں مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے عادل احمد، مدثر علی زیب، عاطف اقبال قاضی، نادیہ قزلباش، عنبر منیر، زرین رفیع، صائمہ فہد، سارہ جاوید اور محمد وحید نے اپنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے۔

اس موقع پر "الکوحل اینک آرٹ ورک" کی ابتدائی مہارتوں سے متعلق ورکشاپ بھی منعقد ہوئی جس کے تین مختلف سیشن ہوئے جس میں نامور خطاط قاضی اظہر، اشرف ہیرا اور قیصر عابد نے شرکاء کو الکوحل اینک آرٹ ورک کی مہارتوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے قاضی اظہر نے کہا کہ فطرت کی بہار اور قرآن کی بہار کے امتزاج سے اسلامی فن پاروں کی ایک نمائش سجائی گئی جو روزہ داروں اور نمائش دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبہ کو گفٹ بھی دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1049034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش