0
Tuesday 11 Oct 2011 14:55

نائن الیون کے بعد امریکی حکمت عملی حماقت تھی اور اسکا اصل شکار پاکستان ہوا، برطانوی اخبار

نائن الیون کے بعد امریکی حکمت عملی حماقت تھی اور اسکا اصل شکار پاکستان ہوا، برطانوی اخبار
لندن:اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے نائن الیون کے بعد امریکی حکمت عملی کو حماقت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا کے سابق صدر جارج بش کی حماقت کا اصل شکار پاکستان ہوا۔ افغان جنگ کے دس سال مکمل ہونے پر دی گارڈین میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ امریکی حماقت کے باعث پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ جو بھارت اور چین کے ساتھ بین الاقوامی معاشی فورم کا ایک اہم ملک ہو سکتا تھا۔ آرٹیکل کے مطابق افغانستان میں دس سال ضائع کیے گئے اور دس سال کے اس عرصہ میں کچھ حاصل نہ ہو سکا، افغانستان میں اب بھی وہی خون ریزی جاری ہے۔ جبکہ کشیدگی آج بھی افغان سوسائٹی میں موجود ہے۔ آرٹیکل کے مطابق افغانستان اب بھی پرانی دنیا کے تنازعات کا شکار ہے، جہاں اقتدار آتے ہی گڑ بڑ شروع ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 105437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش