0
Sunday 16 Oct 2011 15:17

تقریبا 40ہزار مزدور اجرتوں سے محروم ہیں، افسر جان

تقریبا 40ہزار مزدور اجرتوں سے محروم ہیں، افسر جان
گلگت:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان افسر جان نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی کا کام مکمل کرنے والے ٹھیکیداروں کو تاحال ادائیگیوں سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، سیلاب کے دوران حکومت کے اعلی عہدیداروں اور ذمہ داران نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے غریب ٹھیکیداروں کو ورغلا کر بحالی کے کام مکمل کروائے اور اپنا مطلب حل ہونے کے بعد وعدوں ہی سے مکر گئے جو کہ قابل مذمت ہے، غریب ٹھیکیداروں نے بینکوں سے قرضہ لے کر، دوکانداروں سے ادھار سامان اور اپنے ذاتی رہائشی مکانات فروخت کر کے اپنے اپنے کام پایہ تکمیل تک پہنچائے اور جب آج اپنا حق مانگ رہے ہیں تو ان کو تاریخوں پر تاریخیں دی جارہی ہیں اور اپنے ہی حق کیلئے ڈیڑھ سالوں سے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جو کہ سراسر زیادتی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی دلچسپی لے کر ان غریب ٹھکیداروں کے بلات کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے، بلات کی عدم ادائِیگیوں کے باعث غریب ٹھیکیدار فاقوں پر مجبور ہیں اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے ہیں اور تقریبا 40ہزار مزدور اجرتوں سے محروم ہیں، اگر ٹھکیداروں کو بلات کی ادائیگی کی جائے تو غریب ٹھیکیداروں کے مسائل کے ساتھ ساتھ غریب مزدوروں کے مسائل بھی حل ہوں گے اور علاقے میں ترقیاتی عمل بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے بلات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 106732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش