0
Monday 24 Oct 2011 00:49

جاپانی سفیر کی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

جاپانی سفیر کی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جاپان کے سفیر Mr. HIROSHI OE نے اپنے ملک کے معاشی ترقی و تعمیرات کے قونصلر Mr. KAORU MAGOSAKI کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کا تفصیلی دورہ کیا اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ نسرین جلیل، کنور خالد یونس، ڈاکٹر صغیر احمد اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں کے درمیان نائن زیرو پر ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملک خصوصاً کراچی کی سیاسی، معاشی، اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے جاپانی سفیر کے نائن زیرو کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کیا اور کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے تاہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کراچی میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور امن و امان کا قیام بنیادی نقطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کراچی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
جاپانی وفد نے کراچی کی معاشی ترقی اور تعمیرات کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کی توجہ سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی جانب مبذول کرائی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بارش و سیلاب زدگان کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں، بھیجی جانے والی امداد اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی سے تفصیلات آگاہی فراہم کی۔
خبر کا کوڈ : 108692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش