1
0
Monday 24 Oct 2011 15:34

محترمہ نصرت بھٹو کوہ عزم و استقامت کی عظیم مثال تھیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان

محترمہ نصرت بھٹو  کوہ عزم و استقامت کی عظیم مثال تھیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ محترمہ نصرت بھٹو کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو ایک عظیم سیاسی خاتون تھیں۔ جو پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنے شوہر، دو بیٹوں، ایک بیٹی اور سینکڑوں کارکنوں کی شہادت پر عزم و ہمت کا پہاڑ بنی رہیں۔ محترمہ نصرت بھٹو ضیاءالحق جیسی آمر حکومت سے نبردآزما رہیں۔ وہ پاکستان کی ان عظیم خواتین میں سب سے نمایاں تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں، عہدیداروں اور مرحومہ کے اہلخانہ کو دلی تعزیت پیش کرتی ہے اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے۔
خبر کا کوڈ : 108868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
I agreed with above comments Mohtarama Mather-e-Jumhuriat Begum Nusrat Bhutto is great khatoon. She bears very sad defuculties and faced many problems . She is Khatoon-e-wal,Allah Tallah usy Jannat-u lFardoose main jagah atta farm.
ہماری پیشکش