0
Wednesday 2 Sep 2009 10:38

اسلام آباد میں امریکی چھاؤنی کیلئے بکتر بند گاڑیاں درآمد کر لی گئیں

اسلام آباد میں امریکی چھاؤنی کیلئے بکتر بند گاڑیاں درآمد کر لی گئیں
کراچی:اسلام آباد میں سفارت خانے کی آڑ میں امریکی چھاؤنی کے لیے ساز و سامان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کراچی پورٹ قاسم کے ذریعے بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں درآمد کر لی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے سامان کی شپمنٹ کا پورا ریکارڈ موجود ہوتا ہے جبکہ ان تاریخوں میں افغانستان کے لیے کوئی شپمنٹ نہیں ہے اور یہ بکتر بند گاڑیاں کراچی سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پہنچائی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس امر کو تقویت دے رہی ہیں کہ یہ بکتر بند گاڑیاں اسلام آباد لائی جا رہی ہیں جو مستقبل میں سفارت خانے کی آڑ میں بننے والی چھاﺅنی سے پاکستان کے دارلحکومت میں کسی بھی کارروائی میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اسلام آباد کے  ایک نجی ٹی وی چینل کے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی احمد قریشی نے پورٹ قاسم آنے والی ان بکتر بند گاڑیوں کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے، جو 19اگست 2009ء کو لی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی غیرقانونی امریکی سرگرمیوں کا ثبوت ہفتہ 29اگست 2009ء کی شام کو اسلام آباد کے سیکٹر جی۔9میں چار امریکیوں کا خود کار ہتھیاروں سمیت پکڑا جانا بھی ہے۔ ذرائع یہ اطلاع بھی دے رہے ہیں کہ اسلام آباد میں خفیہ مسلح امریکیوں کی یلغار سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکا سفارت خانے کی آڑ میں بڑی تعداد میں اسپیشل آپریشن ایجنٹس،سیکورٹی ایجنٹس اور بلیک واٹر ملیشیا کے اہلکاروں کو تعینات کر رہا ہے۔یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسلام آباد میں امریکی میرینز کی آمد کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف اس بات کی بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ بدنام زمانہ امریکی مشنری فوج بلیک واٹر نے اسلام آباد میں دفتر قائم کر لیا ہے۔ ویب سائٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکا پاکستانی سول سرونٹس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں پاکستان کے سابق فوجی افسران کو بھرتی کر چکا ہے ۔مذکورہ صحافی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسلام آباد میں ایک سرکاری یونیورسٹی کے پروفیسر کو بطور کنسلٹنٹ بھرتی کیا ہے جو امریکی میڈیا میں پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ بعض تجزیہ نگار بڑھتی ہوئی امریکی سرگرمیوں پر پاکستانی حکومت کے علاوہ نواز شریف کی خاموشی کو بھی معنی خیز قراردے رہے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 10960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش