0
Wednesday 2 Nov 2011 10:06

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اتحاد کی تیاریاں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اتحاد کی تیاریاں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قیادت نے سیاسی اتحاد کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان دو روز قبل ملاقات ہوئی، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی اتحاد کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اتحاد کی بنیاد امریکی دباؤ سے نجات، قومی مفادات کا تحفظ، کرپشن کے خاتمے، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد اور انتخابات سے قبل اصلاحات کےایجنڈے پر رکھی گئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ ملک کرپشن کی آگ میں جل رہا ہے، کوئی اس کے سدباب کے لیے تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 111113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش