0
Sunday 6 Sep 2009 11:01

وینزویلا کے صدر شاویز کی ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات

وینزویلا کے صدر شاویز کی ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات
تہران:وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے تہران میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں خاص کر ایٹمی توانائی، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سے قبل ایوان صدر پہنچنے پر صدر محمود احمدی نژاد نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا اور ایرانی فوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں ایران اور وینزویلا کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور وہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کا حصول ایران سمیت ہر ملک کا حق ہے اور ایران اپنے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا جبکہ صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 11157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش