0
Tuesday 9 Apr 2024 19:32

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے باوجود وزیر داخلہ سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے باوجود وزیر داخلہ سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پولیس کو کہا ہے کسی کو نہ بخشا جائے، پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہ ضلع وسطی میں لیاقت آباد، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر بھر کا دورہ کیا ہے، سیکیورٹی انتظامات بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، لٹیروں کا لوگوں سے چھینا جھپنی اور پھر مارنا حیرت انگیز ہے، ایم کیو ایم کے لوگ سستی شہرت کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ایم کیو ایم کے وزیر داخلہ کے دور کی کرائم رپورٹ اور آج کی رپورٹ دیکھ لیں، واضح فرق ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ کراچی میں پولیس نظر آرہی ہے، لوگ مطمئن ہیں، حیدری مارکیٹ میں لوگوں نے کہا یہاں پر چوری کی کوئی واردات نہیں ہوئی، امید ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس مل کر حالات کو قابو میں کرلیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں واردات ہورہی ہے وہاں کا ایس ایچ او معطل کررہے ہیں، اسٹریٹ کرائمز سماجی مسئلہ ہے، سماجی مسئلے میں فوج کونہیں لایا جاتا، کراچی کے لوگ بڑی خوشحالی سے زندگی گزر بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں غیر ملکی بھی ملوث ہیں، برمی، بنگالی اور کچھ چینی شہری بھی غیرقانونی رہ رہے ہیں، کچے کے ڈاکوں اور سپورٹرز کو ایک چانس ضروردینگے کہ سرینڈر کردیں، ڈاکوؤں نے سرینڈر نہیں کیا تو بہت بھرپور کارروائی ہونے جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش