0
Thursday 11 Apr 2024 22:46

تمہارے ہاتھ فلسطینی عوام کے خون سے رنگے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی تقریر کیدرمیان عوامی احتجاج

تمہارے ہاتھ فلسطینی عوام کے خون سے رنگے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی تقریر کیدرمیان عوامی احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب محصور ترین علاقے غزہ کی پٹی میں عام شہریوں کی وسیع شہادتوں اور بڑے پیمانے پر قحط کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سینیٹ میں اسرائیل کی حمایت میں منعقد ہونے والی سماعت میں پینٹاگون کے سربراہ کی جانب سے "غزہ میں نسل کشی" سے متعلق اسرائیل کے خلاف ثبوتوں کی "کمی" کے دعوے پر فلسطین کے حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

اس دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکی وزارت دفاع کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

اس موقع پر اجلاس میں موجود احتجاجی مظاہرین میں سے ایک نے چیخ چیخ کر پکارنا شروع کر دیا کہ "اس شخص اور امریکی حکومت کے ہاتھ غزہ کے لوگوں کے خون سے رنگے ہیں"!

اس دوران پولیس کے ہاتھوں مذکورہ اجلاس سے نکال باہر کر دیئے جانے سے قبل خاتون مظاہرین نے چلاتے ہوئے مزید کہا کہ "اسرائیل امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے غزہ میں گھناؤنا قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے"!

اجلاس کے ایک اور حصے میں فلسطین کے ایک اور حامی نے لائیڈ آسٹن کی تقریر میں خلل ڈالتے ہوئے کہا کہ "غزہ کے لوگوں کا قتل عام بند کرو!" "اب بہت ہو چکا"، "تمہارے اطمینان کے لئے مزید کتنے بچوں کو مرنا پڑے گا؟"

فلسطین کے کئی ایک دوسرے حامیوں نے بھی اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ کے خلاف مسلط کردہ انسانیت سوز صیہونی جنگ کو حاصل امریکہ کی اندھی حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر سرخ رنگ کی روشنائی مل رکھی تھی۔

-
خبر کا کوڈ : 1128033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش